ETV Bharat / bharat

کانپور کے ایک مدرسہ میں آٹھ بچے کورونا مثبت

کانپور میں پہلے سے ہی ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے علاقہ میں واقع ایک مدرسہ میں جب ضلع انتظامیہ کی میڈیکل ٹیم جانچ کے لیے پہنچی تو وہاں پر 51 بچوں کی جانچ کی گئی جس میں آٹھ طالب علم کورونا وائرس مرض میں مبتلا پائے گئے ان کے ساتھ رہ رہے باقی بچوں کو بھی کورنٹین کیا جا رہا ہے۔

کانپور کے ایک مدرسہ میں آٹھ بچے کرونا پوزیٹیو

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 7:32 PM IST

کانپور میں کرونا وائرس کے اب تک 16 مریض مثبت پائے گئے ہیں ، ان میں 15 مریض تبلیغی جماعت یا اس سے تعلق رکھنے والے یا یہ جہاں پر ٹھہرے تھے ان کے رابطے میں آئے ہوئے لوگ ہیں ، جس کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے کانپور کے چھے علاقے کو ہاٹ اسپاٹ ریڈزون نافذ کیا تھا۔

کانپور کے ایک مدرسہ میں آٹھ بچے کرونا پوزیٹیو

اسی ہاٹ اسپاٹ علاقے میں واقع مدرسہ ہدایت اللہ بھی ہے جس میں موجودہ وقت میں51 طلباء تعلیم حاصل کر رہے تھے یہ سبھی طلباء دوسرے اضلاع کے ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھروں کو نہیں جاسکتے تھے ۔ ضلع انتظامیہ کی میڈیکل ٹیم جب اس مدرسے میں جانچ کے لیے پہنچی تو اس نے وہاں کچھ بچوں کو مشکوک پایا۔

جس کے بعد سبھی بچوں کو میڈیکل کالج کے کووڈ 19 سینٹر پر لے گئی جہاں پر ان طلباء کا میڈیکل ٹیسٹ ہوا جس میں آٹھ طلباء جو بہار سے تعلق رکھتے ہیں ان کی رپورٹ کو رونا مثبت پائی گئی ۔ ضلع انتظامیہ نے ان مریض طلباء کو الگ سرسول پی ایچ سی میں بنے کرونا وارڈ میں علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ۔

باقی سبھی تیتالیس بچوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ یہ سبھی طلباء کرونا وائرس مثبت پائے گئے بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے تھے ان کی رپورٹ منفی ضرور آئی ہے لیکن اس کے باوجود احتیاط کے طور پر انہیں کورنٹین کیا جا رہا ہے ، ان سبھی بچوں کو کو اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

یہ سبھی بچے کورنٹین کے مرحلے سے گزرنے کے بعد کم سے کم انکی جانچ کی تین رپورٹ جب منفی آئے گی اس کے بعد ہی انھیں ہسپتال سے چھٹی ملے گی۔ کانپور میں کرونا وائرس سے متاثر ہوکر ایک شخص کی گزشتہ دن موت بھی ہوچکی ہے جس کا تعلق ایک مسجد کے متولی کے بھائی سے ہے ۔

کانپور میں ضلعی انتظامیہ سبھی چھ ہاٹ اسپاٹ منتخب علاقہ میں برابر جانچ کر رہی ہے اب تک ان علاقوں سے اب تک 16 کرونا وائرس کے پوزیٹو مریض ڈھونڈھ چکی ہے ، دو ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانچ کر چکی ہے اور سو سے زائد مشتبہ لوگوں کو کورنٹین کر رہی ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے مستعدی کے باوجود عوام کی طرف سے بہت زیادہ بیداری نظر نہیں آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.