ETV Bharat / bharat

کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرخ میں تیزی - indian council medical Research

ملک میں کورونا کے 70 فیصد معاملے سات ریاستوں کے گیارہ کارپوریشن علاقوں میں ہیں، کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی کافی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرخ میں تیزی

author img

By

Published : May 24, 2020, 11:15 AM IST

بھارت میں اس وقت کورونا کے جتنے بھی سرگرم معاملے ہیں۔ ان میں سے 70 فیصد معاملے سات ریاستوں کے گیارہ نگر نگم علاقوں سے ہیں لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ شرح بڑھ کر41 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے زیادہ معاملے مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات، مدھیہ پردیش، دہلی، مغربی بنگال اور راجستھان میں دیکھے جارہے ہیں اور ان ریاستوں کی گیارہ ریاستوں کے گیارہ نگر نگم علاقوں میں ملک میں پائے جانے والے کورونا کے مجموعی معاملوں کا 70 فیصد ہے۔

اس معاملے کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری پریتی سودن اور وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی راجیش بھوشن نے ان ریاستوں کے چیف ہیلتھ سکریٹریوں، شہری ترقی کے معاملوں کے سکریٹریوں، نگم کمشنروں اور نیشنل ہیلتھ مشن سے جڑے افسران کے ساتھ سنیچر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا۔

اس جائزہ میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ ان نگر نگم علاقوں میں کورونا کے معاملے دوگنا ہونے کی شرح کافی زیادہ ہے اوریہاں مرنے کی شرح بھی کافی زیادہ دیکھا گیا ہے اور تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔

جائزہ میٹنگ میں اس بات پر غوروفکر کیا گیا کہ جن علاقوں میں کورونا معاملے زیادہ پائے جارہے ہیں وہاں لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جائیں اور ان کے رابطے میں آئے لوگوں کا پتہ لگاکر مناسب کنٹینمنٹ حکمت عملی اپنائی جائے۔

ایسے علاقوں میں کنٹینمنٹ زون اور بفر زون کو واضح طور سے نشان زد کرکے کورونا کو کنٹرول کرنے کے طریقہ کار پر زور دیا گیا ہے۔میٹنگ میں اس بات پر بھی غوروفکر کیا گیا کہ'سیویر اکیوٹ ریسپیریٹری النیس' اور 'انفلائنزا لائک النیس' جیسے معاملوں پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور اس طرح کے معاملوں میں زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کئے جائیں اور جو لوگ پوزیٹیو پائے جاتے ہیں ان کا فوری علاج کیا جائے تاکہ مرنے کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تصدیق شدہ معاملے 1 لاکھ 25 ہزار 101 اور 51 ہزار 783 لوگ کورونا سے ٹھیک بھی ہوچکے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 250 مریض صحتیاب ہونے سے کورونا مریضوں کی ریکوری شرح 41.39 فیصد ہوگئی ہے اور کل کورونا کے 6 ہزار 454 معاملے سامنے آئے ہیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اب تک کورونا کے مجموعی طور سے 2834798 ٹسٹ کرچکا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 115364 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.