بریلی کے مختلف علاقوں میں کووڈ۔19 پر قابو پانے کے لئے ایس ڈی ایم صدر ایشان پرتاپ سنگھ نے شہر کے 29 علاقوں کا سروے کرانے کے بعد ڈی ایم نتیش کمار کو ایک رپورٹ پیش کی ہے۔
اس سروے میں عزت نگر اور کنٹینمنٹ علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ یہ سروے یکم سے 20 اگست کے درمیان کرایا گیا تھا۔
ایس ڈی ایم صدر ایشان پرتاپ سنگھ نے بتایا ہے کہ ' ان علاقوں میں ٹسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا'۔
اس فہرست میں تازہ تفصیلات اس طرح ہیں، جہاں کورونا انفیکشن سے متاثرین پائے گئے ہیں:
- آشوتوش سٹی 13
- وسنت وہار 12
- ہارٹمین11
- کرام چاری نگر 27
- نگریا پریکشیت 18
- شاستری نگر 24
- ویر ساورکر نگر 11
- جگت پور 11
- سنجے نگر 32
- بہاری پور سول لائنز 31
- بہاری پور کرولان 12
- بہاری پور کسگران 14
- سول لائنز 40
- موضع بھرتول 19
- کاندھر پور 19
- موہن پور نکٹیہ 19
- چاہ بائی میں 25
- خواجہ قطب 13
- ملوکپور 15
- قلعہ چھاؤنی 19
- گلاب نگر اندرا نگر 11
- پریم نگر 19
- راجیندر نگر 38
- سورکھا بان خانہ 11
- سی بی گنج میں 21
- گنیش نگر 27
- سوبھاش نگر33
بریلی کے محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ حالانکہ گزشتہ دو ہفتے سے روزانہ ایک سو سے زائد افراد کی کورونا انفیکشن کی رپورٹ مثبت آ رہی ہے، پھر بھی ایک دن میں کورونا مثبت افراد کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے۔
ایک دن قبل کل 2871 افراد کی نمونہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اس میں سے صرف 109 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ سرویلنس افسر ڈاکٹر اشوک کمار نے اطلاع دی ہے کہ بہت سے لوگوں کو اسپتال سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔
آئی وی آر آئی لیب سے 605 افراد کی رپورٹ آئی ہے، جس میں سے صرف تین افراد ہی مثبت آئے ہیں۔
بروز جمعرات 38 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں ضلع جیل کے چھ اہلکار، راجیندرنگر کے ایک اسپتال کے چار ملازم، سوبھاش نگر میں ایک چوکی کا پولیس اہلکار، چوپولہ میں واقع ایک اسپتال کا ایک ملازم، فوجی دستے کا ایک ملازم اور رام پور گارڈن علاقے کے ایک فرد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
- مزید پڑھیں: ای ٹی وی کے شاندار 25 سال، ہر سال بے مثال
ایس ڈی ایم صدر ایشان پرتاپ سنگھ کے مطابق سروے میں انفیکشن کے نئے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ ڈی ایم آفس کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ مزید متاثرہ علاقوں میں نمونے لینے میں اضافہ کیا جائے گا۔