ETV Bharat / bharat

بنگلہ دیش میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 127 ہوئی

بنگلہ دیش میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے سات افراد ہلاک اور 414 نئے معاملے درج کئے گئےہیں۔

بنگلہ دیش میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 127 ہوئی
بنگلہ دیش میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 127 ہوئی
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 9:42 PM IST

اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش میں اس جان لیوا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد 127 اور اب تک اس سے 4186 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر زاہد ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک میں اس وبا سے اب تک 127 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3416 لوگوں کی جانچ کی گئی، جس میں 414 لوگ اس بیماری سے متاثر پائے گئے اور سات لوگوں کی اس سے موت ہوگئی۔

مسٹر ملک نے بتایا کہ ملک میں كووڈ -19 سے اب تک 4186 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 127 اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں 16 اور لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح بنگلہ دیش میں اب تک 108 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سنگاپور میں رہ رہے تقریبا 4500 بنگلہ دیشی شہری کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کا پہلا کیس آٹھ مارچ کو سامنے آیا تھا اور تب سے اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.