لاطینی امریکی ملک برازیل میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 1.46 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 323 متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
اس موت کے بعد ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 146675 ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران مزید 11946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4927235 ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کے معاملہ میں لاطینی امریکی ملک برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ کورونا سے متاثر ہونے کے لحاظ سے امریکہ اور بھارت کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہت سے خطوں میں اب بھی کورونا کے نئے کیسز میں اضافے کی رپورٹز ہیں۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں ہونے والی کل ہلاکتوں میں سے تقریباً نصف تعداد امریکہ، برازیل اور انڈیا میں ہونے والی اموات کی ہے۔