ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا اموات کی شرح 1.66 فیصد - ملک میں کورونا اموات

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 1،201 افراد کی موت ہونے سے کورونا اموات کی شرح 1.66 فیصد پر آگئی ہے، یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب 1،200 سے زیادہ کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

Corona death toll is 1.66 percent in the country
ملک میں کورونا اموات کی شرح 1.66 فیصد
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 5:03 PM IST

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے ہفتے کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11 ستمبر کو ملک بھر میں 1،201 کورونا سے متاثرہ افراد فوت ہوگئے ،جس سے اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے جان گنوانے والے افراد کی تعداد 77 ہزار سے بڑھ کر 77،472 ہوگئی ہے۔

وزارت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، پنجاب میں کورونا اموات کی شرح 3.0 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں اموات کی شرح 2.9 فیصد ، مہاراشٹر میں 2.8 فیصد، دہلی میں 2.2 فیصد، مدھیہ پردیش میں 2.0 فیصد ، مغربی بنگال میں 1.9 فیصد ، جموں و کشمیر میں 1.7 فیصد ، تمل ناڈو میں 1.7 فیصد ، کرناٹک میں 1.6 ، اترپردیش میں 1.4 فیصد ، راجستھان 1.2 فیصد ، ہریانہ 1.1 فیصد ، جھارکھنڈ 0.9 فیصد ، آندھراپردیش 0.9 فیصد ، چھتیس گڑھ 0.8 فیصد ، تلنگانہ 0.6 فیصد ، بہار 0.5 فیصد ، اڈیشہ 0.4 فیصد ، کیرالہ 0.4 فیصد اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں 11 ستمبر کو سب سے زیادہ 442 کورونا متاثرین کی موت ہوئی ۔ اس کے علاوہ ، کرناٹک میں 130 ، آندھرا پردیش میں 77 ، تمل ناڈو میں 77 ، اترپردیش میں 76 ، پنجاب میں 63 ، مغربی بنگال میں 57 اور ہریانہ میں 25 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔

انڈمان نیکوبار جزیرے ، دادر نگر نگر حویلی اور دمن دیئو ، منی پور اور ناگالینڈ میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک بھی کورونا متاثر کی موت نہیں ہوئی ۔ میزورم ملک کی واحد ریاست ہے جہاں اب تک کسی کورونا سے متاثرکی موت درج نہیں کی گئی ہے۔ لکشدیپ میں اب تک کوئی شخص کورونا سے متاثر نہیں ہوا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے سبب فوت ہونے والے 1،201 مریضوں میں سے 36 فیصد مہاراشٹرا سے ہیں۔ اسی طرح ، اب تک کورونا انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے کل مریضوں میں سے 69 فیصد مریض ملک کی پانچ ریاستوں ،مہاراشٹر (37.8 فیصد) ، تمل ناڈو (10.62 فیصد) ، کرناٹک (9.12 فیصد) ، آندھرا پردیش (6.17 فیصد) اور دہلی (6.05 فیصد) کے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.