ملک میں اتوار کو کورونا وائرس (کوووڈ۔19) سے متاثرہ 368لوگوں کی موت ہوجانے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,30,043ہوگئی۔
مختلف ریاستوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اتوار دیر رات تک انفیکشن کے 26,9848نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 88,41,784ہوگئی ہے.
فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 4.67لاکھ رہ گئی اور مرنے والوں کی تعداد 368مزید بڑھ کر 1,30,043ہوگئی ہے۔
ملک میں نئے معاملات کے مقابلہ میں اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اسی سلسلہ میں 38,795مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک 82,42,634لوگ اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔
کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد 84,918ہے جو فعال معاملات کے ساتھ چوٹی پر ہے. جبکہ کیرالہ 74,805فعال معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، دہلی 39,990فعال معاملات ساتھ تیسرے، مغربی بنگال 29,3141معاملات کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ کرناٹک اب 27,146معاملات کے پانچویں نمبرپر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سماجی تحفظ کے کوڈ کی دفعات کا مسودہ جاری، عوام سے تجاویز طلب