ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ: کورونا متاثرین کے سبب لوگوں میں خوف - اودھم سنگھ نگر سے ہلداونی

اتراکھنڈ میں تبلیغی جماعت سے واپس آئے تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد محکمہ صحت نے تینوں کو اودھم سنگھ نگر سے ہلداونی کے سشیلا تیواری میڈیکل کالج واسپتال’ایس ٹی ایچ‘منتقل کردیا ہے۔

Corona confirmation among three members of Tablighi Jamaat in uttrakhand
اتراکھنڈ: تبلیغی جماعت کے افراد میں کورونا کی تشخیص سے افراتفری
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 8:39 PM IST

ریاست اتراکھنڈ میں تبلیغی جماعت سے واپس آئے تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے سے افراتفری مچ گئی ۔

محکمہ صحت نے تینوں کواودھم سنگھ نگر سے ہلداونی کے سشیلا تیواری میڈیکل کالج واسپتال’ایس ٹی ایچ‘منتقل کردیا ہے۔ ان کی جانچ کرنے اور ان کو گرفت میں لینے والے پولیس اہلکار کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری طرف پولیس محکمہ کی جانب سے ان لوگوں کو پکڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اودھم سنگھ نگر کے نوڈل افسر، ڈاکٹر اویناش کھنہ نے بتایا کہ ’جمعرات کے روز جن تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان کو ہلدوانی کے سشیلا تیواری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ان کا علاج وہاں کیا جائے گا باقی دس افراد کو پنت نگر یونیورسٹی ہی میں کورنٹین کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں اور معاون عملے کو بھی حفاظت کے پیش نظر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ساتھ ہی ان آٹھ پولیس اہلکاروں کو بھی کورنٹین کرنے کا منصوبہ ہے جنہوں نے ان کو پکڑا ہے، انتظامیہ اور محکمہ صحت ان کے متعلق بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے جو لوگ ان کے رابطہ میں آئے ہیں۔

دوسری طرف کماؤں میں پہلی بار کورونا کیس آنے سے لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔ ابھی تک اتراکھنڈ کے کماؤں ڈویژن میں کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔

تبلیغی جماعت کے تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ خاص طور پر ہلدوانی میں لوگ سہمے ہوئے ہیں۔

ریاست کے ڈائرکٹر جنرل پولیس انل رتوری کی جانب سے ان لوگوں کو پکڑنے والے پولیس اہلکاروں کو 20 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ میں جمعرات کے روز کورونا کے تین نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ جن تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے وہ تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے تھے۔ یہ تینوں ہی ہلدوانی کے ون بھول پورہ کے رہائشی ہیں۔

یکم اپریل کو پولیس نے 13 افراد کو اودھم سنگھ نگر ضلع کے رودر پور سے پکڑا تھا.جماعت کے یہ لوگ دو گروہوں میں شامل تھے اورمراد آباد سے جماعت میں شامل ہوکر ہلدوانی واپس آرہے تھے۔

پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے وہ سب ریلوے لائن سے ہوتے ہوئے پیدل ہلدوانی کی طرف جارہے تھے۔ اس دوران پولیس نے سبھی کوپکڑ لیااورقرنطینہ سینٹربھیج دیا۔ ان کے خلاف رودر پور کوتوالی میں بھی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کل ان 13 افراد میں سے تین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.