برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 24701 نئے معاملے پیش آئے ہیں، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 942275 ہوگئی ہے، جسے توجہ میں رکھتے ہوئے متعدد علاقوں میں نظام کی مختلف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
ملک میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 310 مریضوں کی اموات کی تعداد 45675 ہوگئی ہے۔
کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن اقدامات سخت کرنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔
![برطانیہ میں کورونا کے 24701 کیسز](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/2020_10largeimg29_oct_2020_084035033_2910newsroom_1603945876_532.jpg)
کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، نوٹنگھم شائر شہر میں جمعہ کے روز ٹائر-3 پابندی پر عمل درآمد متوقع ہے، جبکہ نوٹنگھم سٹی، بروکسٹوو، گیڈلنگ اور رشکلف میں جمعرات کی رات 12 بجے سے ٹائر-3 سطح پر پابندی لگائی جائیں گی۔
![عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7935430_thumbnail_3x2_ksd_2910newsroom_1603942182_447.jpg)
اس کے علاوہ، یارکشائر میں بھی ٹائر-3 پابندی عائد کرنے کی توقع ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزیراعظم جانسن نے 14 اکتوبر کو انگلینڈ میں ٹائر-3 کووڈ-19 انتباہی نظام نافذ کیا۔
انتباہی نظام تین درجوں پر مشتمل ہے، درمیانے، اعلیٰ اور بہت اعلی۔ٹائر سسٹم کا فیصلہ کورونا کے مقامی انفیکشن ریٹ کے مطابق کیا جاتا ہے۔