ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا وائرس: ہلاکتیں 8.97 لاکھ اور متاثرین 2.76 کروڑ سے متجاوز - دنیا میں کورونا سے ہوئی ہلاکتیں

کورونا وائرس سے متاثر اور ہلاکتوں کے معاملے میں ابھی تک امریکہ دنیا بھر میں سر فہرست ہے اور اس ملک میں ابھی تک متاثرین کی تعداد 6327793 ہوگئی ہے اور اب تک 189679 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 3:32 PM IST

دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے ہلاکتوں کی تعداد 8.97 لاکھ سے زیادہ اور تقریباً 2.76 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس نے اب تک 27579437 افراد کو متاثر اور 897614 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر اور ہلاکتوں کے معاملے میں ابھی تک امریکہ دنیا بھر میں سر فہرست ہے اور اس ملک میں ابھی تک متاثرین کی تعداد 6327793 ہوگئی ہے اور اب تک 189679 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 89706 سے بڑھ کر 4370129 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1115 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 73890 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے کورونا وائرس ویکسین ٹرائل روک دیا

دنیا میں تیسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں اب تک 4،162073 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ 127464 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.