ملک میں کورونا وائرس معاملوں میں مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کورونا انفکشن سے اموات کی شرح میں بھی کمی آرہی ہے جو کافی مثبت ہے اور ملک میں کورونا سے لڑ رہے طبی عملے کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4835 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 91818 مریض کےٹھیک ہونے کے بعد یہ ریکوری شرح بڑھ کر 48.19 فیصد ہوچکی ہے۔
ملک میں 18 مئی کو یہ شرح 38.29 فیصد،3مئی کو 26.59 فیصد اور 15اپریل کو صرف 11.42 فیصد تھی۔
اس وقت کورونا کے 93322 سرگرم معاملے ہیں جو سخت طبی نگرانی میں ہیں۔تاحال کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح 2.83 فیصد ہے جو 18مئی کو3.15فیصد،تین مئی کو 3.25 اورپانچ اپریل کو یہ 3.3 فیصد تھی۔موت کی شرح میں یہ کمی کورونا معاملوں کی انتہائی گہری نگرانی،وقت پر وائرس کا پتہ لگانا ،کانٹکٹ ٹریسنگ اور ایسے معاملوں کے فوری طبی علاج کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ملک میں فی الحال 472 سرکاری اور 204 نجی تجربہ گاہیں(کل 676)کورونا وائرس کی جانچ میں مصروف ہیں اور اب تک 3837207 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور گذشتہ کل 100180 سیمپل کی جانچ کی گئی تھی۔
عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے متعدد ممالک میں ہونے والی اموات کے تعلق سے 31 مئی تک کی رپورٹ -132 جاری کی ہے،پوری دنیا میں یہ شرح 6.19 فیصد ہے،برطانیہ میں 14.07،اٹلی میں 14.33 ،اسپین میں 12.12،فرانس 19.35،ایران 5.19، نیدرلینڈ میں 12.87اور ہندوستان میں 2.83 فیصد ہے۔