پرشانت بھوشن کے خلاف 2009 کے ایک دوسرے مقدمہ کی سماعت کے لیے ان کی طرف پیش ہونے والے سینئر ایڈووکیٹ راجیو دھون نے پیر کے روز یہ اشارہ دیا۔
راجیو دھون نے جسٹس ارون مشرا کی سربراہی والی بنچ کے سامنے کہا تھا کہ ان کے مؤکل 14 اگست کو قصوروار قرار دیئے جانے کے معاملے میں نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔
دریں اثناء، تہلکہ میگزین کے چیف ایڈیٹر چیف ترون تیجپال کے انٹرویو کے معاملے میں توہین عدالت کا سامنا کرنے والے پرشانت بھوشن کے والد اور سابق وزیر قانون شانتی بھوشن روایتی سماعت کے آغاز کے بعد کمرہ عدالت میں اس معاملے کی سماعت کرنے کی وکالت کی، جبکہ راجیو دھون نے کہا کہ ججوں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر بیان بازی کرنے اور میڈیا میں ان کی اشاعت سے متعلق رہنما اصول طے کرنے کے لئے اس معاملے کو وسیع تر بنچ کے سامنے رکھا جائے۔
دوسری جانب پرشانت بھوشن نے ایک حلف نامہ داخل کرکے کہا ہے کہ عوامی مفاد میں ججوں کی بدعنوانی کے الزامات پربات کرنا توہین عدالت نہیں ہے۔عدالت عظمی اب آئندہ ہفتے اس معاملے کی سماعت کرے گی۔