ETV Bharat / bharat

کانگریس کارکنوں نے صدرجمہویہ کے نام خون سے لکھا خط - پریاگ راج خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ کے کانگریس کارکنوں نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند کے نام خون سے خط لکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو نفرت کی سیاست کرنے سے بچانے کی اپیل کی ہے۔

کانگریس پارٹی
کانگریس پارٹی
author img

By

Published : May 23, 2020, 10:45 PM IST

ریاستی کانگرس مجلس عاملہ کے رکن سنجے تیواری کی قیادت میں کارکنوں نے جمعہ کو نہرو گاندھی کنبہ کے آبائی آواس آنند بھون کے باہر گیٹ پر ریاستی حکو مت کی مخالف میں دھرنا دیا۔ کارکنان ہاتھوں میں حکومت مخالف نعرے لکھے بینر لئے ہوئے تھے۔اس پر'کانگریس کی بس یوگی سرکار بے بس۔پرینکا کا اپمان نہیں سہے گا ہندوستان'جیسے نعرے آویزاں تھے۔

تیواری نے کہا کہ صدر جمہوریہ کو خون سے لکھے خط میں بی جے پی کو نفرت کی سیاست کرنے سے بچانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نفرت کے جذبے سے سیاست کررہی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی پر کرناٹک حکومت نے فرضی مقدمہ درج کیا اور ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو کو بھی بسوں کے صحیح دستاویز نہ دینے کے الزام میں جیل بھیج دیاگیا۔

انہوں نے صدر جمہوریہ سے اپیل کہ ہے کہ محترمہ گاندھی صرف رکن پارلیمان نہیں ہے بلکہ مین اپوزیشن پارٹی کانگریس کی صدر بھی ہیں۔

ان کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کر کے خاطی افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اجے کمار للو کو بغیر شرط رہا کیا جائے۔

انہوں نے الزا لگایا کہ مہاجر مزدوروں کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی جانب سے دستیاب کرائی گئی کو چلانے کی اجازت یوگی حکومت کی جانب سے نہیں دی گئی۔بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے لگاتا الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.