ETV Bharat / bharat

ہاتھرس معاملے پر کانگریس کا 'ستیہ گرہ' آج

گزشتہ دنوں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہاتھرس معاملے کو لیکر متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ اس کے ایک دن بعد پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ کنبہ کو انصاف دلانے کے لئے آج ملک بھر کی ریاستوں کے ضلعی صدر دفاتر میں ستیہ گرہ کریں گے۔

کانگریس آج ہاتھرس معاملے میں انصاف دلانے کے لئے 'ستیہ گرہ' کرے گی

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 9:21 AM IST

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری، کے سی وینوگوپال نے ایک بیان میں کہا کہ 'مہاتما گاندھی / امبیڈکر مجسموں پر ریاستی کانگریس کی کمیٹیوں نے متاثرہ اور اس کے کنبہ کو انصاف کے مطالبہ کو لیکر اتر پردیش حکومت کے ظالمانہ اور منمانی کارروائی کے خلاف مون ستیہ گرہ کریں گے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ستیہ گرہ' میں سینئر قائدین، ​​رکن پارلیمان، ممبران اسمبلی ، پارٹی عہدیدار اور عام کارکنان شامل ہوں گے۔

وینوگوپال نے کہا ، 'اتر پردیش کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل نے ملک کے ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔'

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 19 سالہ لڑکی کو زندگی اور موت دونوں میں انصاف اور وقار سے محروم کر دیا گیا ، کیونکہ اس کی جسدخاکی کو رات میں ہی آخری رسومات ادا کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بہاراسمبلی انتخابات : کانگریس مرکزی الیکشن کمیٹی کا اجلاس آج

انہوں نے کہا، 'اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی طرف سے دکھائی جانے والی بے شرمی اور غیر انسانی سلوک نے متاثرہ کے وقار کو مجروح کیا ہے۔'

کانگریس قائد نے یکم اکتوبر کو اترپردیش حکومت کی اس کارروائی کی مذمت کی، جب راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہاتھرس میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملنے کی کوشش کر رہے تھے اور اس وفد کو اتر پردیش کی سرحد پر روک دیا گیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 'پولیس نے راہل گاندھی کو انتہائی غیر انسانی طریقے سے گرفتار کیا اور راہل گاندھی ، پرینکا جی اور دیگر قائدین کو گرفتار کیا۔ پولیس نے کانگریس پارٹی کے کارکنان اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں پر وحشیانہ طور پر لاٹھی چارج کیا۔ ان رہنماؤں کو نہ صرف زبردستی روکا گیا بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.