امریکی کانگریس نے عالمی وبا کی روک تھام اور اس کے خاتمہ کے لیے اب تک کے سب سے بڑی امداد کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں صحت کی دیکھ بھال کے لئے 100 بلین ڈالر، اسپتالز کو 75 بلین ڈالر اور وائرس کی جانچ کو بڑھانے کے لئے 25 بلین ڈالر خرچ ہوں گے۔ جو مختلف معیشتوں کی دوبارہ بحالی کے لئے درکار اعتماد کو بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے کاروباری قرضوں اور گرانٹ کے لئے 60 بلین ڈالر مختص ہے۔
امریکی کانگریس کورونا وائرس امدادی پیکیج کی منظوری کے لئے مصروف ہے، جو چھوٹے کاروباری پے رول فنڈ کو دوبارہ بحال کرنے، اسپتال کی تعمیرات، جانچ کرنے کے لیے زیادہ رقم جمع کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس کے تعاون سے 483 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس سلسلے میں منظوری ضروری ہیں۔ سینیٹ نے منگل کو اس بل کی منظوری دی اور جمعرات کو ایوان نے ووٹ ڈالنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
اس بحران کے جواب کے سلسلے میں یہ توقع نہیں کی جاسکتی، کیونکہ قانون سازوں نے صحت کے بحران کے دوران ملک بھر میں اس وائرس سے نمٹنے اور معاشرے کو فروغ دینے کے لئے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔