ETV Bharat / bharat

کورونا کٹ گھپلے کے سلسلے میں کانگریس کا احتجاج

مال اوینیو میں واقع کانگریس دفتر سے کانگریسی کارکنوں نے جلوس کی شکل میں اسمبلی کی جانب مارچ شروع کیا، جنہیں جی پی او کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے روک لیا۔

corona kit
corona kit
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 5:16 PM IST

کورونا کٹ گھپلے کے سلسلے میں اترپردیش کانگریس کے کارکنوں نے ہفتہ کو لکھنؤ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

مال اوینیو میں واقع کانگریس دفتر سے کانگریسی کارکنوں نے جلوس کی شکل میں اسمبلی کی جانب مارچ شروع کیا، جنہیں جی پی او کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے روک لیا۔

معمولی دھکا مکی کے بعد کانگریسیوں کو پولیس گاڑی میں بٹھا کر وہاں سے روانہ کردیا گیا۔ کانگریسی کارکنان اپنے ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے تھے جس میں کورونا کٹ گھپلے کے ضمن میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ کارکنان حکومت مخالف نعرے بازی کررہے تھے۔

ادھر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا'یوپی کے تقریبا سبھی اضلاع میں کورونا کٹ گھپلہ ہوا ہے۔ کورونا آفت کے وقت جب لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی پر خطرہ ہے اس وقت ریاستی حکومت کے افسروں نے کروڑوں کا وارا نیارا کردیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا ریاستی حکومت کی دلچسپی ہر بار گھپلہ بازوں کو بچانے کی ہی ہوتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
ملک میں کورونا اموات کی شرح 1.66 فیصد

قابل ذکر ہے کہ پلس آکسی میٹر اور تھرمل اسکینر کی خرید کے سلسلے میں سلطانپور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی دیو منی دویدی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پر گھپلے بازی کا الزام لگاتے ہوئے اس کی شکایت وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے کی تھی۔ یوگی نے معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.