انہوں نے کہا کہ وہ سیکولر ووٹوں کی تقسیم نہ ہو اس کے لیے انہوں نے انتخابات میں امیدواری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کانگریس اور بی جے پی کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عبدالستار نے اے آئی ایم آئی ایم ونچت اگھاڑی کے امیدوار امتیاز جلیل کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ عبدالستار نے آزاد امیدوار کے طور پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔عبدالستار سلوڑ سے کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں۔ عبدالستار کے اس فیصلے کا عوامی حلقوں میں خیر مقدم کیا جارہا ہے۔