وہیں دہلی کے سینیئر کانگریسی رہنماؤں نے پارٹی صدر راہل گاندھی کو خط لکھ کر عام آدمی پارٹی سے اتحاد نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
دہلی کانگریس کی ریاستی صدر شیلا دیکشت اور ایگزیکیٹو صدر ہارون یوسف، دیویندر یادو اور راجیش لیلوٹھیا نے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو اتحاد کے خلاف خط لکھا ہے اور شکتی ایپ کے ذریعے کیے گئے سروے پر بھی سخت اعتراض کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کانگریس صدر کو لکھے گئے خط میں گزارش کی کہ 'آپ' سے اتحاد نہ کریں کیونکہ یہ آگے چل کر پارٹی کو نقصان پہنچائے گی۔پارٹی کے شکتی ایپ کے ذریعے کیے گئے فون سروے پر بھی اعتراض کیا، سروے میں دہلی کانگریس کے تقریبا 52،000 کارکنان کی رائے لی تھی، کہ کیا پارٹی کو عام آدمی پارٹی سےاتحاد کرنا چاہیئے یا نہیں۔
وہیں 'آپ' نے بھی عام انتخابات کے لیے کانگریس سے اتحاد کے تمام امکانات کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ کانگریس نے بہت دیر کردی، اب اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں۔
عام آدمی پارٹی کے گوپال رائےنے کہا کہ دہلی کی 7 سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے بعد اب کانگریس سے اتحاد کی کوئی امکان نہیں، پارٹی اپنے امیدواروں کو واپس نہیں لے گی،اسی لیے اتحاد کی کوئی امکان نہیں۔