ETV Bharat / bharat

سی اے اے سے متعلق جے پی نڈا کے بیان پر راشد علوی کا رد عمل

مغربی بنگال میں انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ ہی بی جے پی اپنے دیرینہ وعدوں کو دہرانے لگی ہے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کی بات کہہ کر ماحول کو گرما دیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 4:25 PM IST

کانگریس کے سابق رکن پارلیمان راشد علوی نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے ذریعہ سی اے اے سے متعلق دیے گئے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ان کی جھولی سے سی اے اے نکلا ہے۔

ویڈیو

راشد علوی نے مزید کہا کہ انہیں انتخابات سی اے اے پر نہیں بلکہ نوٹ بندی، جی ایس ٹی، کورونا، چین کو منہ توڑ جواب دینے پر لڑنا چاہیے، لیکن وہ اس پر انتخابات نہیں لڑیں گے بلکہ وہ تو متنازعہ قانون پر انتخاب لڑیں گے۔

جے پی نڈا نے گزشتہ روز مغربی بنگال میں انتخابی جلسہ کے دوران کہا کہ 'آپ کو سی اے اے یقینی طور پر ملنا ہے۔ ابھی اصول و ضوابط پر کام کیا جا رہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے تھوڑی سی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ جیسے جیسے کورونا چل رہا ہے، قواعد تیار کیے جارہے ہیں۔ بہت جلد آپ کو اس کی خدمت مل جائے گی۔ ہم اسے مکمل کریں گے'۔

انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پاس ہونے کے بعد قانون بن گیا ہے اور بی جے پی اس پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ جے پی نڈا نے سی اے اے کے بارے میں یہ باتیں اس وقت کہی جب مقامی لوگوں نے ان سے جلد از جلد اسے نافذ کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال میں پناہ گزینوں کی ایک بڑی آبادی مشرقی پاکستان سے ہے۔

گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے خطے کی 8 میں سے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ آئندہ برس ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس اقتدار کے لیے زور آزمائی کرنے میں مصروف ہیں۔ 294 رکنی ریاستی اسمبلی میں شمالی بنگال کی 54 نشستیں ہیں۔

نڈا نے سی اے اے کے بارے میں پارٹی کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ آئندہ انتخابات میں یہ بی جے پی کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہوگا۔ ترنمول کانگریس نے پارلیمنٹ سے سڑک تک سی اے اے کی شدید مخالفت کی ہے۔

بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے سے مغربی بنگال کے 72 لاکھ سمیت ملک بھر میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.