ETV Bharat / bharat

'شہریت ترمیمی قانون سے متعلق شبہات کو دور کیا جائے'

author img

By

Published : Dec 21, 2019, 3:24 PM IST

کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پی ایل پنیا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر پیمانے پر ہورہے احتجاج کے بعد اس ضمن میں شبہات کے ازالے کے لئے آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس لیڈر پی ایل پنیا
کانگریس لیڈر پی ایل پنیا

پی ایل پنیا نے سنیچرکو بتایا کہ قانون پر اگر کوئی افواہ ہے تو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ امت شاہ کو آل پارٹی میٹنگ بلاکر ان شبہات کو ختم کرنے کے لئے حقیقی معاملے کی وضاحت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں جس دن شہریت ترمیمی بل پاس کیا گیا تھا اس دن وزیر داخلہ نے صاف کہا تھا کہ ملک میں این آر سی بھی نافذ کیا جائےگا۔ اس سے شہریوں شبہ پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور نریندر مودی کو پہلے تو اس بل کو پارلیمنٹ میں رکھنے سے پہلے سبھی پارٹیوں کے لیڈروں سے بات کرنی چاہئے تھی لیکن انہیں ایسا نہیں کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.