ETV Bharat / bharat

کانگریس نے بی ڈی سی الیکشن کا بائیکاٹ کیا - یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرغلام احمد میر نے اپنی جماعت کے رہنماؤں کی مسلسل نظربندی کے احتجاج میں رواں ماہ ہونے والے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس کا جموں وکشمیر میں بی ڈی سی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
author img

By

Published : Oct 9, 2019, 9:07 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس کبھی بھی بائیکاٹ کی سیاست کی حامی نہیں رہی ہے لیکن یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے۔'

غلام احمد میر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریسی کبھی بھی بائیکاٹ کرنے والی پارٹی نہیں رہی ہے۔ ہم نے جمہوری عمل کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ آج ان حالات میں جب انہوں نے ہم پر الیکشن تھوپا تو ہم نے معاملے پر غور وخوض کیا۔'

انتخابات ایک آدمی کے کہنے پر نہیں ہوتے ہیں۔ ان انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی کے کم از کم 150 رہنماؤں کا کردار ضروری ہے جن میں سے 70 سے 80 رہنما اب بھی نظر بند ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے بار بار اپیل کی کہ رہنماؤں کو رہا کرو اور مواصلاتی خدمات کو بحال کرو تاکہ ہمارے رہنما زمینی سطح پر انتخابی سرگرمیاں انجام دے سکیں۔ ہم نے کل شام تک انتظار کیا۔ جب حکومت نے ہمارے رہنماؤں کو رہا کرنے کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا تو ایسے میں ہمارا انتخابی عمل میں اترنا مناسب نہیں تھا'۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.