ETV Bharat / bharat

بہار انتخابات: کانگریس نے 21 امیدواروں کی فہرست جاری کی - علامتیں بھی تقسیم

تمام سیاسی جماعتیں بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کررہی ہیں۔ اسی ضمن میں عظیم اتحاد کی اہم اتحادی کانگریس نے بھی اپنے پہلے مرحلے کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، پارٹی نے امیدواروں میں علامتیں بھی تقسیم کیں۔

بہار انتخابات: کانگریس نے 21 امیدواروں کی فہرست جاری کی

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 10:21 AM IST

کانگریس نے 21 اسمبلی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے ان امیدواروں کو پارٹی کا نشان بھی دیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ کانگریس کی جانب سے کچھ امیدواروں کو دہلی میں اور کچھ کو پٹنہ میں نشان دیا گیا تھا، بہار کانگریس کی قانون ساز پارٹی کے رہنما سدانند سنگھ نے ان امیدواروں کو پارٹی کا نشان دیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر امیدواروں 7 اکتوبر کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چراغ کی 'کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ'

خیال رہے کہ 28 اکتوبر کو بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی، اسی کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے میں بھی 3 نومبر کو جبکہ تیسرے مرحلے میں 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں 16 اضلاع کی 71 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں 17 اضلاع کی 94 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 اسمبلی نشستوں پر رائے شماری ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.