ETV Bharat / bharat

دسویں جماعت کامیاب طلباء کی تہنیت

ضلع یادگیر کے چار تعلقہ جات کے سرکاری اسکولز میں تعلیم حاصل کرنے والے دسویں کے طلبہ و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

congratulations to the 10th class pass students
دسویں جماعت کامیاب طلباء کی تہنیت
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 2:01 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر شہر کے ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں محکمہ تعلیمات کے تعاون سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔

ان طلبہ و طالبات نے ضلع یادگیر کے چار تعلقہ جات کے سرکاری اسکولز میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے

یادگیر شہر کے علاوہ تعلقہ شاہ پور، تعلقہ گرمٹکل اور تعلقہ شورا پور کے طلبہ وطالبات کو ضلع نگران وزیر پربھو چوہان کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔

دسویں جماعت کامیاب طلباء کی تہنیت

اس اجلاس کی صدارت رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر رکن پارلیمنٹ راجہ امریش نائیک نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ 'ضلع یادگیر دسویں جماعت کے امتحانات میں ریاست بھر میں سب سے آخر میں یعنی 34 واں مقام حاصل حاصل کیا ہے۔ اسے آئندہ برس سب سے ٹاپ بننا ہے'۔

جس کے لیے محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران اور ضلع کے اساتذہ کو دسویں جماعت کے نتائج میں بہتری لانے کے لئے مشترکہ طور پر محنت کرنی ہوگی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورماراو کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.