ETV Bharat / bharat

'وزیر اعظم مودی کا خطاب کھوکھلا تھا' - کانگریس

اکیس دن کے لاک ڈاؤن کے آخری دن وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ معیشت کو بحال کرنے کے لئے مالی پیکیج یا ٹھوس اقدامات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

پی چیدمبرم
پی چیدمبرم
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 8:36 PM IST

کانگریس نے منگل کے روز 21 دن کے لاک ڈاؤن کے آخری دن قوم سے وزیر اعظم مودی کے خطاب سے متعلق بیان بازی کو کھوکھلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے خطاب میں معاشی بحالی کے لئے کسی مالی پیکیج یا ٹھوس اقدامات کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے ٹویٹ کر کے کہا 'غریبوں کو 21 + 19 دن تک اپنا خرچ برداشت کرنے پر چھوڑ دیا گیا ہے'۔

پی ایم مودی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ قدم انفیکشن پر قابو پانے میں کارآمد ثابت ہوا ہے۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب ہیملیٹ کی طرح تھا جیسے بغیر ڈنمارک کے شہزادہ۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم کا خطاب حیرت انگیز تھا، نصیحت، بیان بازی، الہام، ابھی تک تفصیلات پر کھوکھلا ہے! نہ غریب کے لیے، نہ ہی متوسط ​​طبقے کے لئے اور نہ ہی صنعت اور نہ ہی کاروباریوں کے لئے کوئی خاص اقدم اٹھایا گیا۔ لاک ڈاؤن اچھا ہے لیکن معیشت کا کیا'۔

وزیر اعظم مودی نے آج صبح دس بجے قوم سے خطاب میں یہ اعلان کیا تھا کہ ملک میں 03 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.