وکرم لینڈر کی سافٹ لینڈنگ میں ناکامی سے ایک جانب مایوسی کا ماحول تھا تودوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ لینڈر وکرم کی سافٹ لینڈنگ میں ناکامی سے ہم پوری طرح ناکام نہیں ہوئے ہیں بلکہ چندریان 2 سے اب بھی بھارت 95 فیصدی تجربات کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ چاند پر لینڈنگ سے چند کلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان 2 کے لینڈر کرم سے رابطہ کے منقطع ہونے کے بعد ناسا کے اسپیس فلائٹ منیجنگ ڈائریکٹر کرس نے کہا تھا کہ 'یہ بھارت اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی مکمل ناکامی نہیں ہے'۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال چندریان 2 کا آربیٹر جس جگہ ہے وہاں سے 95 فیصد تجربات ہوتے ہیں۔ اگر وکرم لینڈر سافٹ لینڈنگ میں ناکام ثابت ہوا ہے تو آربیٹر کو یاد رکھیے جہاں سے 95 فیصد تجربات کیے جاتے ہیں۔