تاحال ریاست بھر میں کورونا وائرس کے 29 کیسس سامنے آچکے ہیں جبکہ ایک کی موت ہوچکی ہے اوناچل پردیش میں ایک خاتون نے سیلف ہیلپ گروپ قائم کرتے ہوئے وزیر اعلی کو ایک لاکھ روپئے کی امداد دی۔
منی پور میں کووڈ 19 کی جانچ کے لیے دو نئی مشینیں لگائی گئی ہیں جو وی آر ڈی ایل اور جے این آئی ایم ایس میں لگائی گئی ہیں۔ میڈیکل ڈاکٹوریٹ نے ریاست میں ہائیڈڈو آکسیکلورو کوین کی تعداد کا جائزہ لیا۔
ریاست میں اس ڈرگس کے 15 ہزار ٹیبلٹس پہنچ گئے ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر انہیں علاج کے لیے دیا جائے گا۔ میگھالیہ اسمبلی اسپیکر نے اعلان کیا کہ پارٹی کے تمام 60 اراکین اسمبلی سال بھر اپنی تنخواہ کا دس فیصد حصہ سی ایف ریلیف فنڈ میں دیں گے۔
میزورم کے وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ ریاستی سرحدوں پر سخت نگرانی کی جائے اور کسی بھی بغیر اجازت والے کو ریاست میں داخل ہونے نہ دیا جائے۔ میزورم میں کووڈ 19 کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔