ETV Bharat / bharat

بہرائچ: درگاہ بالے میاں کا مشہور جیٹھ کا میلہ لاک ڈاؤن کے باعث منسوخ - Bale Mian

بہرائچ ہندو مسلم یکجہتی کا مرکز ، عالمی شہرت کی حامل درگاہ حضرت سید سالار مسعود غازیؒ کی درگاہ شریف میں ہونے والے ایک ماہ کا میلہ ملک میں چل رہے لاک ڈاؤن کے سبب منسوخ کردیا گیا۔

کووڈ 19 : بہرائچ کی درگاہ بالے میاں کا میلہ مشہور جیٹھ منسوخ

author img

By

Published : May 17, 2020, 4:48 PM IST

اس میلہ کے تعلق سے ضلع میں مختلف قسم کی باتیں چل رہی تھیں جس کے بعد درگاہ انتظامیہ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ انتظامیہ کمیٹی صدر سید شمشاد احمد ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کچھ باتوں کی وضاحت اور کچھ فیصلے بااتفاق رائے لئے گئے۔

سید شمشاد احمد ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہونے والی اس اہم میٹنگ میں کمیٹی رکن دلشاد احمد ایڈوکیٹ، عبد الرحمن بچے بھارتی، عظمت اللہ گرداور، محمد وسیم مکرانی، مقصود احمد راعینی، سید علی، خالد نعیم وغیرہ شامل تھے۔

کووڈ 19 : بہرائچ کی درگاہ بالے میاں کا میلہ مشہور جیٹھ منسوخ
کووڈ 19 : بہرائچ کی درگاہ بالے میاں کا میلہ مشہور جیٹھ منسوخ

میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے انتظامیہ کمیٹی صدر نے بتایا کہ درگاہ حضرت سید سالار مسعود غازیؒ یہ وقف کی ملکیت ہے، اس آستانہ پر ہر سال تین میلوں کا انعقاد کیا جاتا تھا، ان میلوں میں سب سے اہمیت کا حامل جیٹھ کا میلہ ہوتا ہے۔

اس میلے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں سبھی مذاہب کے لوگ بلا تفریق مذہب ملت اپنی عقیدتوں کے پھول نچھاور کرنے کے لئے حاضر ہوتے ہیں، اور اپنے خالی دامن کو گوہر مراد سے بھر کر لے جاتے ہیں، سابقہ روایت کے مطابق امسال بھی بسنت میلے کے موقع پر جیٹھ میلہ کی تاریخ 14 مئی سے 14 جون تک کا اعلان کیا گیا تھا۔

مگر حکومت نے وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، اور یہ لاک ڈاؤن 03 مئی کو ختم ہونا تھا، اس لئے میلہ جیٹھ کی تاریخ کو بڑھا کر 28 مئی کردی گئی تھی، امید تھی کہ لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد میلہ شروع ہوجائے گا، اسی وجہ سے انتظامیہ کے مشورے کے بعد درگاہ شریف میلے میں لگنے والی دوکانوں کی رسید کے کاٹنے کا کام شروع کروا دیا گیا تھا۔

مگر لاک ڈاؤن ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے، اور مستقبل میں اس میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ہے، اس لئے رسیدات کے کاٹنے کا کام بند کردیا گیا ہے، لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مرکزی حکومت وصوبائی حکومت کی طرف سے مذہبی مقامات کے متعلق جو گائیڈ لائن جاری ہوگی اسی کے مطابق انتظامیہ کمیٹی کی دوسری میٹنگ میں فیصلہ لے کر اس پر عمل کیا جائے گا۔

سید شمشاد احمد ایڈوکیٹ نے بتایا کہ جیٹھ میلہ کے لئے جن دوکانداروں کی رسیدیں کٹ گئی ہیں، اگر امسال جیٹھ میلہ کسی وجہ سے نہیں ہو پاتا ہے تو ان کی یہ رسیدیں اگلے میلے کے لئے مان لی جائیں گی، جن لوگوں نے امسال رسید کٹا لی ہے ان سے اگلے سال لگنے والے میلے میں دوکان کا کرایہ نہیں لیا جائے گا۔

اگر کوئی دوکاندار اپنی رسید واپس کرکے اپنا پیسہ واپس لینا چاہتا ہے، تو وہ دفتر درگاہ شریف میں رسید واپس کرکے اپنا پیسہ واپس بھی لے سکتا ہے، حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکام کے مطابق ہی درگاہ انتظامیہ کمیٹی جیٹھ میلے کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.