داخلہ سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے 110نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔کل 2173معاملات بنگال میں کورونا کے آچکے ہیں۔جس میں سے 1363افراد اس وقت زیر علاج ہیں۔انہو ں نے کہا کہ 5,008افراد کے نمونے کی جانچ ہوئی ہے اور اب تک 52,622افراد کی جانچ ہوچکی ہے۔
داخلہ سیکریٹری نے کہا کہ بنگال میں کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح28 فیصد ہے۔کل شام وزارت صحت نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 5افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے اور 124افراد کورونا وائرس کے نئے مریض آئے ہیں۔
اتوار کو 14افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی تھی جب کہ 153افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔سوموار تک 499افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کل ٹسٹ کے 24.19فیصد افراد کورونا وائرس سے ہورہے ہیں۔بنگال میں کل 68کورونا وائرس کے اسپتال ہیں اور کل8570بیڈ ہیں اور906افراد آئی سی یو میں ہیں جب کہ 392وینی لیٹر ہیں۔