کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اس اعلان کے فوری بعد ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے میوچول فنڈز کی حمایت کے لئے فوری کارروائی کرنے پر ریزرو بینک آف انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ "میں آر بی آئی کے میوچل فنڈز کے لئے 50،000 کروڑ روپئے کی خصوصی لیکویڈیٹی سہولت کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں'۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ 'مجھے خوشی ہے کہ آر بی آئی نے دو دن قبل ظاہر کردہ خدشات کا نوٹس لیا ہے اور فوری کارروائی کی درخواست پر عمل درآمد کیا ہے'۔
واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیر کو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے باہمی فنڈز کے لئے 50،000 کروڑ روپے کی خصوصی لیکویڈیٹی سہولت (ایس ایل ایف) کا اعلان کیا۔