ETV Bharat / bharat

وزیراعلی یوگی نے دارالعلوم دیوبند کی تعریف کی

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کا بھارت پر بھی کافی اثر پڑا ہے اور اس بیماری سے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 12:11 PM IST

Breaking News

اسی کے تحت اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مذہبی رہنماوں سے بیداری مہم پر خصوصی زور دینے کی اپیل کی۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مذہبی رہنماوں سے سوشل ڈسٹنسنگ پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ لوگوں کو مذہبی مقامات پر جمع نہ ہونے دیں اور لاک ڈاون کو بہتر طریقہ سے فالو کرانے کے لیے اپنا تعاون کریں۔

دارالعلوم دیوبند کا اپڈیٹ رہنا قابل ستائش ہے

اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کے میڈیا ترجمان اشرف عثمانی نے بتایا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کرتے ہوئے دارلعلوم دیوبند کے تعاون کی ستائش کی اور اظہار تشکر کیا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم سے کہا کہ وہ عوام میں بیداری اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے ان سے اپنی طبی جانچ کرانے کی اپیل کریں۔

جس کے جواب میں مولانا نعمانی نے کہا کہ دارالعلو م دیوبند یہ اپیل پہلے ہی جاری کرچکا ہے، جس پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ ان کے علم میں ہے، دارالعلوم دیوبند کا اپڈیٹ رہنا قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر جمعیة علمأ ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود مدنی وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا جس انداز میں اس متحدہ کوششوں میں فرقہ وارانہ رنگ بھر کر انہیں خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، اس وجہ سے کورونا وائرس سے لڑی جانے والی لڑائی کمزور پڑ رہی ہے۔ اس لیے اس بات کی ضرورت ہے کہ حکومت ایسے میڈیا پر پابندی لگائے تاکہ تمام لوگ اتحاد و اتفاق کے ساتھ اس وبائی مرض کا مقابلہ کرسکیں۔

اس دوران مولانا محمود مدنی نے کہا کہ آئسو لیشن میں داخل کیے گئے افراد کے ساتھ ہمددرانہ سلوک کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.