پٹنہ کے کرشن میموریل ہال احاطہ میں منعقد سرکاری تقریب میں گورنر مسٹر چوہان اور وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے سابق وزیراعظم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی جینتی پر ان کی تصویر پر گلپوشی کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
تقریب میں سڑک تعمیرات کے وزیر نند کشور یادو ، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری ، صنعت کے وزیر شیام رجک ، رکن پارلیمنٹ رام کر پال یادو ، رکن کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی سمیت متعدد تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر معزز شخصیات نے بھی آنجہانی واجپئی کی جینتی کے موقع پر انہیں پر خلوص خراج عقید ت پیش کیا۔
اس موقع پر اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے فنکاروں کے ذریعہ حب الوطنی کے نغمات پیش کئے گئے ۔