انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'جس طرح آپ گھر کی ذمہ داری اٹھاتی ہیں، اسی طرح ملک اور دہلی کی بھی ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'آپ سبھی خواتین کو ووٹ ڈالنے کے لئے جانا چاہئے اور اپنے گھر کے مردوں کو بھی ساتھ لے کر جانا چاہئے اور مردوں سے بات کرنا یقینی بنائیں کہ ووٹ دینا حق ہے۔'
وزیراعلیٰ نے اپنے والدین، اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ ووٹ دیا۔ ان کا بیٹا پہلی بار حق رائے دہی کا استعمال کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تیسری بار بھی عام آدمی پارٹی اقتدار میں آئے گی اور دہلی میں مزید ترقیاتی کام ہوں گے۔