ETV Bharat / bharat

بھارت اور چین کی صورتحال پر گہری نظر ہے: امریکہ - امریکی محکمہ خارجہ

امریکہ کا یہ بیان ایشیاء کے دو طاقتور ممالک بھارت اور چین کے مابین فوجی تصادم کے سے متعلق سامنے آیا ہے، وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین تصادم میں دونوں فریقوں کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، دونوں طرف سے سرحد پر تناؤ کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

بھارت اور چین کی صورتحال پر گہری نظر ہے: امریکہ

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 9:51 AM IST

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا 'بھارت اور چین دونوں نے تناؤ کو کم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اور ہم موجودہ صورتحال کے پرامن حل کی حمایت کرتے ہیں'۔

اسی بیچ امریکہ نے دونوں ممالک سے پرامن حل تلاش کرنے کی امید جتائی ہے، پیر کی درمیان شب وادی گلوان میں ہونے والے تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاکت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق اس تصادم میں چینی فوج کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا 'ہم لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ بھارتی اور چینی افواج کے مابین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں'۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 'امریکہ موجودہ صورتحال کو 'قریب سے دیکھ رہا ہے' بھارت کے 20 جوانوں کی ہلاکت پر انہوں نے کہا کہ 'ہمیں ان کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے'۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت اور چین دونوں نے انخلاء کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور امریکہ موجودہ صورتحال کے پر امن حل کی حمایت کرتا ہے۔

اس عہدیدار نے مزید کہا 'دو جون 2020 کو اپنے فون کال کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت چین سرحد کے ساتھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.