ETV Bharat / bharat

سنگھو بارڈر پر جھڑپ - تین زرعی قوانین

مرکز کی جانب سے بنائے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف سنگھو بارڈر پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ مقامی لوگوں نے سنگھو بارڈر کو خالی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی لوگوں نے سنگھو بارڈر کو خالی کرانےکے لیے کیا ہے

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 2:31 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل سنگھو بارڈر پر کسانوں کا احتجاج شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ کسان وہاں ڈٹے ہوئے ہیں لیکن مقامی لوگ انہیں وہاں سے ہٹانے کے درپے ہیں۔ آج تھوڑی دیر قبل کسانوں اور مقامی لوگوں کے مابین سنگھو بارڈر پر گھمسان جاری ہے۔

مقامی لوگوں نے سنگھو بارڈر کو خالی کرانےکے لیے کیا ہے
مقامی لوگوں نے سنگھو بارڈر کو خالی کرانےکے لیے کیا ہے

کسانوں سے سنگھو بارڈر خالی کرانے کا مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد کسانوں اور مقامی لوگوں میں جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔

سنگھو بارڈر پر احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے۔

سنگھو بارڈر پر جھڑپ
سنگھو بارڈر پر جھڑپ

جھڑپ میں آئی شدت کے بعد کسانوں کے شامیانے اکھاڑے گئے جبکہ علی پور کے ایس ایچ او اس جھڑپ میں زخمی ہوگئے ہیں۔

وہیں دوسری جانب سنگھو بارڈر پر کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے، جبکہ پولیس نے جھڑپ میں شدت کے بعد آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔

سنگھو بارڈر کسانوں کے سامان کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے اور شامیانوں کو اکھاڑ دیا گیا ہے۔

پولیس بھی کسانوں کو ہٹانے کے لیے کاروائی کر رہی ہے۔ پولیس نے متعدد کسانوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ پولیس انہیں گاڑی میں بھر کر لے گئی ہے۔

سنگھو بارڈر پر بھاری تعداد میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ کسانوں اور مقامی لوگوں کے بیچ جم کر پتھربازی کی بھی خبریں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.