ETV Bharat / bharat

دربھنگہ اسمبلی انتخابات میں حفاظتی بندو بست کے ساتھ انتخابات کرانے کا دعوی - بہار

ضلع دربھنگہ میں کل انتخابی مراکز 4016 بنائے گئے ہیں۔ وہیں ضلع میں کل مرد ووٹروں کی تعداد 1483357 ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 1321811 ہے، اس طرح پورے دس اسمبلی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 2805216 ہے-

سفد
سفد
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 12:44 AM IST

بھارتی ریاست بہار میں ضلع دربھنگہ کے 10 اسمبلی حلقوں میں سے 5 حلقوں کے لیے نامزدگی کا دور جمعہ کے روز سے شروع ہو گیا، لیکن سنیچر تک ایک بھی امیدوار نے اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل نہیں کیا۔

ویڈیو

ان 5 اسمبلی حلقوں، جہاں دوسرے مرحلے میں 03 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، ان میں 78 کشیشور استھان، 79 گورا بورام اسمبلی حلقہ ،80بینی پور اسمبلی حلقہ ،81 علی نگر اسمبلی حلقہ ،اور 82 دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ شامل ہے۔

ان اسمبلی حلقوں میں نامزدگی 09 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک ہو گی۔ ضلع دربھنگہ کے باقی 5 اسمبلی حلقوں، جہاں 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اس میں 83 دربھنگہ شہر 84 حیا گھاٹ، 85بہادر پور، 86 کیوٹی 87 جالے اسمبلی حلقہ شامل ہے۔

ا س کے لیے امیدوار اپنی نامزدگی کا پرچہ 13 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک داخل کر سکتے ہیں۔

ضلع دربھنگہ میں کل انتخابی مراکز 4016 بنائے گئے ہیں۔ وہیں ضلع میں کل مرد ووٹروں کی تعداد 1483357 ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 1321811 ہے، اس طرح پورے دس اسمبلی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 2805216 ہے-

اسمبلی انتخاب کی تیاری پر دربھنگہ کے ڈی ایم نے کہا کہ انتخاب کے اعلان کے بعد ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہو گیا ہے۔ سبھی طرح کے پروگرامز پر کووڈ 19 کے لیے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرنا لازمی ہوگا، چاہے وہ انتخابی ریلی ہو یا امیدواروں کے نامزدگی یا ووٹنگ ہو۔

امیدوار اپنی نامزدگی کا پرچہ دو آدمی کے ساتھ ہی داخل کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ والے دن انتخابی مراکز پر ان تمام گائیڈ لائنز پر عمل کرایا جائے گا جو کووڈ 19 کے لیے جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ بے خوف ہو کر زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریں۔

اس بار انتخابی مراکز پر 'پی پی ای' کٹ کے ساتھ بھی پولنگ اہلکار موجود رہیں گے آخر کا ایک گھنٹہ صرف کورونا منفی اثرات والے ووٹرز کے لیے مخصوص ہوگا۔

اس دوران آشا، اے این ایم بھی موجود رہیں گی۔ ساتھ ہی تھرمل اسکریننگ کی سہولت بھی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'اس بار ہم لوگوں کی کوشش رہے گی کہ کم سے کم 70 فیصد ووٹنگ ہو'-

دربھنگہ کے سینئر ایس پی بابو رام نے کہا کہ اس مرتبہ کل 239 لوگوں پر سی سی اے لگایا گیا ہے، جنہیں تھانہ پر حاضری لگانا ہوگا اور ان میں سے متعدد کو ضلع بدر بھی کیا جائے گا۔ انتخابات کے پیش نظر شراب مافیا پر بھی مسلسل کاروائی کی جا رہی ہے، جو گذشتہ 15 دنوں سے مہم جاری ہے، جس میں کافی مقدار میں شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔

سینئر ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ آرمس لائسنس والوں کے آرمس کی بھی تصدیق کی گئی ہے، جنہوں نے اپنے آر مس کی تصدیق نہیں کرائی ہے، ان کے لائسنس کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

انتخابات میں ووٹروں کو ڈرانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ جن کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہیں اور انہوں نے خود سپردگی نہیں کی ہے، تو ایسے لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لئے بھی حکم دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.