سنہ 2013 کے جون ماہ میں ریاست کے تھانے ضلع میں ایک عمارت منہدم ہوگئی تھی جس میں پانچ بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ انتظامیہ کی بروقت راحت اور بچاؤ کاروائی سے 20 افراد کی جان بچائی جا سکی تھی۔ اس وقت یہ بتایا گیا تھا کی یہ عمارت 20 برس قدیم تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔
سنہ 2016 کے چھ اگست کو شدید بارش کی وجہ سے ہونے والے الگ الگ حادثات میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اکتوبر 2017 کو پیش آنے والے حادثے میں ریاست کے پونے میں ایک تعمیراتی مقام پر سلیب گرنے کی وجہ سے تین مزدور کی موت واقع ہو گئی تھی جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا تھا۔
سنہ 2018 کے ہی جولائی ماہ میں ایک عمارت کے سلیب گرنے کے سبب ایک خاتون ہلاک جبکہ دو کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ اس عمارت کی تعمیر سنہ 1995 میں کی گئی تھی۔
سنہ 2018 کے اگست ماہ میں ممبئی کے بھیونڈی میں ایک تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔
سنہ 2018 کے 23 دسمبر میں ہونے والے ایک زیر تعمیر عمارت کے منہدم ہونے سے تین افراد ہلاک جبکہ آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ ممبئ کے پاش علاقے گورے گاؤں میں پیش آیا تھا۔
رواں ماہ کی 7 تاریخ کو پیش آنے والے ایک حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ باقی دیگر افراد کو وہاں سے رسکیو کر لیا گیا تھا۔
آج یعنی 16 جولائی کو ہونے والے المناک حادثے میں ابتک چار افراد کے ہلاک ہونے کی ممبئی پولیس نے تصدیق کردی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 8 ہے جن میں خواتین چار ہیں۔