نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر فائرنگ کرنے والے برنٹن ہریسن ٹرینٹ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔ اس شخص کی فائرنگ میں 51 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔
تقریباً ایک سال قبل 15 مارچ 2019 کو برنٹن نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے وقت داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 51 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
برنٹن ٹیرنٹ کو نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے جرم میں خاطی قرار دیا گیا ہے اور یہ ایسا پہلا شخص ہے جسے سنہ 2001 میں بنائے گئے قانون کے تحت قصور وار قرار دیا گیا ہے۔