ایل جے پی کے پارلیمنٹری بورڈ کے چیئرمین چراغ پاسوان نے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس پورے معاملے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے فون پر بات کی ہے۔
چراغ نے کہا کہ وزیر اعلی نے مجھے یقین دلایا ہے کہ اس معاملے کے پیچھے جو بھی ہوگا۔ اس کو بخشا نہیں جائے گا، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے۔ اس پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جب بھی مجھے لگے گا کہ سی بی آئی انکوائری کی ضرورت ہے میں خود سی بی آئی انکوائری کا حکم دوں گا۔ چراغ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پورا بہار چاہتا ہے کہ حقیقت سامنے آجائے۔
چراغ پاسوان نے کہا کہ میں بھی بالی ووڈ کا حصہ رہا ہوں۔ وہاں اقربا پروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کو خود کشی کے لئے کس نے اکسایا؟ اس نے خود کشی کیوں کی اس سارے معاملے کو جلد صاف ہونا چاہئے۔
انہوں نے معاملے میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سوشانت راجپوت خودکشی کیس پر خاموش رہے ہیں۔ یہ تشویش کی بات ہے۔ اس کے بعد بہار حکومت کو فوری تحقیقات کے لئے مہاراشٹر حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے تھا۔
چرغ پاسوان نے کہا ہے کہ سوشانت راجپوت کے والد نے اداکارہ ریا چکرورتی کے خلاف پٹنہ میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ اب جب بہار سے پولیس ٹیم ممبئی جارہی ہے، تو میں سمجھتا ہوں کہ معاملہ کچھ حد تک واضح ہوجائے گا۔