ETV Bharat / bharat

چینی وزیر دفاع بھارتی وزیر دفاع سے ملاقات کے خواہاں

اطلاعات کے مطابق روس میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران چینی وزیر دفاع وی فینگی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

chinese defence min seeks meeting with rajnath singh amid lac row
چینی وزیر دفاع بھارتی وزیر دفاع سے ملاقات کے خواہاں
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:26 AM IST

بھارت اور چین کی سرحد لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) پر حالیہ کشیدگی کے بعد چین کے وزیر دفاع وی فینگی روس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 'چینی وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی کوشش کی ہے'۔

مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے مابین فوجی کشیدگی کے دوران روس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سہ روزہ اجلاس جاری ہے۔ جس میں مختلف ممالک کے وزرا خارجہ شامل ہیں۔

دریں اثنا چینی وزیر دفاع کی درخواست پر بھارتی وزیر دفاع کے ذرائع نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

وزرت خارجہ کے ذرائع نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ تین روزہ پروگرام کے دوران ان کے چینی ہم منصب سے ملاقات راجناتھ سنگھ کے شیڈول میں شامل نہیں ہے۔

بھارت نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ مکمل طور پر اس قضیہ کو حل کرنے اور آپسی مصالحت کے ذریعے سرحدی علاقوں میں امن و سکون کی بحالی کی جائے اور اس سلسلے میں مخلصانہ طور پر اس کے ساتھ مشغول ہوں۔

گزشتہ روز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ 'ہماری آگے کی منصوبہ بندی سفارتی اور فوجی دونوں طرح کے ذریعے استعمال میں لاکر نتیجہ خیز مذاکرات کرنا ہے'۔

اطلاع کے مطابق پینگونگ جھیل کے جنوبی کنارے کے قریب اسٹریٹجک علاقوں پر تاحال بھارتی فوجی تعینات ہیں۔

میڈیا رپورٹز کے مطابق چینی فوج کی لداخ میں چوشول کے قریب پیانگونگ تسو کے جنوبی کنارے کے قریب بھارتی علاقوں میں حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب جنرل سیرگئی شوگو سے ملاقات کی جس میں انھوں نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

سنگھ ایس سی او کے وزرائے دفاع کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

دریں اثنا سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے روس کے فیڈرل سروس آف ملٹری - ٹیکنیکل کوآپریشن کے ڈائریکٹر دمتری شوگایو سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کشیدگی کے بعد سے ہی بھارت ۔ چین کے بریگیڈ کمانڈر سطح کے کم از کم دو مذاکرات ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.