ETV Bharat / bharat

'چین عسکریت پسندی کی روک تھام کے لئے پرعزم نہیں'

عالمی سطح پر پبلک پالیسی کے محقق مائیکل روبن کا کہنا ہے کہ 'چین عسکریت پسندی کی روک تھام کے لئے پرعزم نہیں ہے۔ وہ بھارت کے خلاف عسکریت پسندی کو بڑھاوا دینے کے لیے پاکستان کو استعمال کر رہا ہے'۔

china not committed to curbing terrorism but using pak as tool against india
'چین عسکریت پسندی کی روک تھام کے لئے پرعزم نہیں'
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 3:50 PM IST

عالمی سطح پر پبلک پالیسی کے محقق مائیکل روبن کے مطابق بیجنگ کی خواہش یہ ہے کہ عسکریت پسندی کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جائے۔

روبین نے کہا ہے کہ 'بیجنگ عسکریت پسندی کے خلاف انسداد پر کم عزم ظاہر کرتا ہے اور اس سے زیادہ بھارت کو ہراساں کرنے کے لیے پاکستانی عسکریت پسندوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے'۔

'دوسری جنگ عظیم کے بعد کے لبرل آرڈر کو تبدیل کرنے کی چین کی کوششوں کی حقیقت یہ ہے کہ وہ متعدد محاذوں پر اپنی برتری کو ثابت کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'پاکستانی عہدے دار اس حقیقت پر اعتماد کررہے ہیں کہ چین سفارتی طور پر ان کے لئے بلے بازی کرے گا اور پاکستان کو احتساب سے بچائے گا'۔

یہ بیان ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے اختتام سے قبل سامنے آیا ہے، جس میں توقع کی جارہی ہے کہ ایکشن پلان پر پاکستان کو بلیک لسٹ میں رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.