امریکی جی پی ایس سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لیے چین نے اپنے جیولوکیشن نیٹ ورک بیڈو کا آخری سیٹلائٹ بھی لانچ کر دیا ہے۔
چین نے بیڈو نامی جیولوکیشن سسٹم مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا ہے۔ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ چین اب امریکی جی پی ایس نیٹ ورک کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔
چینی سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی پر سیٹ لائٹ لانچ کرنے کی تقریب براہِ راست نشر کی گئی۔
لانگ مارچ تھری نامی راکٹ کو شمال مغربی صوبے سیچوان سے لانچ کیا گیا۔ تقریباً نصف گھنٹے بعد یہ سیٹلائٹ اپنے مدار میں پہنچ گیا، جہاں اس کے شمسی پینل کھلے، تاکہ اسے توانائی مل سکے۔
چائنا اسپیس ایجنسی کے مطابق 'اسے بہت دن قبل لانچ کیا جانا تھا، لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسے چند روز بعد لانچ کیا گیا'۔