ETV Bharat / bharat

چین نے ممبئی حملے کو بدترین حملہ قرار دیا - UN

مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قارا دیے جانے کی قرار داد کو چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا۔

China
author img

By

Published : Mar 19, 2019, 12:14 PM IST

Updated : Mar 19, 2019, 12:55 PM IST

ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی بیجنگ کے دورے پر ہیں چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پیر کے روز چین نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ سنہ 2008 میں 26 نومبر کو ممبئی کے تاج ہوٹل پر کیا گیا حملہ سب سے خطرنات دہشت گردانہ حملہ تھا۔

غور طلب ہے کہ لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے ممبئی کے تاج ہوٹل پر 26 نومبر 2008 میں حملہ کیا تھا۔ اس میں 166 لوگ ہلاک جبکہ 300 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

عام طور سے چین کو پاکستان کا حمایتی تصور کیا جاتا ہے۔ اور جب بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مخالفت ہوتی ہے تو چین پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہو جاتا ہے۔

لیکن چین کا یہ بیان اس وقت آیا جب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر ہیں۔

چند روز قبل چین کی وزارت خارجہ نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد شمار کیے جانے کے قرارداد کی حمایت کرنے کی بات بھی کہی تھی۔

غور طلب ہے کہ چین کا یہ قدم دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

چین نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ دنیا میں بڑھ رہی دہشت گردی پوری انسانیت کے لیے خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ صرف چین کی وجہ سے بھارت چار مرتبہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

بھارت میں پلوامہ، ممبئی تاج ہوٹل سمیت متعدد حملوں میں پاکستان کی پشت پناہی والی شدت پسند تنظیموں کا ہاتھ رہا ہے۔

ریاست جموں و کشمیر میں ہوئے سی آر پی ایف جوانوں پر حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تیز ہو گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ بھارت کے علاوہ روس اور فرانس نے بھی کیا تھاتاہم چین نے اس قرار داد کو ویٹو کر دیا تھا۔

Intro:Body:

seraj

Conclusion:
Last Updated : Mar 19, 2019, 12:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.