ETV Bharat / bharat

دہلی میں تشدد کے واقعات نہایت افسوسناک اور قابل مذمت: کمل ناتھ - دہلی تشدد

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے ملک کی راجدھانی دہلی میں ہوئے تشدد کے واقعات پر دکھ کا اظہار کیا۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ
مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 11:52 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:58 PM IST

کمل ناتھ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں ہوئے تشدد کے واقعات اور ان میں 22افراد کی موت نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس تشدد کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جانے نہایت ضروری ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آخرپرامن ملک کی راجدھانی کو تشدد کی آگ میں کس نے جھونکا،کون ہے اس کا ذمہ دار، کس کی ناکامی ہے، یہ بھی سامنے آنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم تمام کو متحد ہوکر امن قائم کرنے کی اپیل اور کوششیں کرنی چاہئیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.