کیجریوال حکومت یکے بعد دیگرے دہلی کی عوام کو نئی نئی سوغاتیں دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کو 1000 نئی کلسٹر بسوں کی سوغات دی ہے۔ یہ نئی بسیں آئندہ برس فروری کے مہینے تک سڑکوں پر ہوں گی۔
فی الحال ابھی 578 اور 539 کے روٹ پر 25 نئی بسیں چلائی جائیں گی، جس کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ ان بسوں کو ہائڈرولیک لفٹ (جو معذوروں کی وہیل چیئر کے لیے ہے)، پینِک بٹن، سی سی ٹی وی کیمرے اور جی پی ایس جیسی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کہا کہ دہلی میں تقریباً دس برس کے بعد نئی بسیں آئی ہیں۔ اسٹینڈرد فلور کی بسیں دوارکا سیکٹر 22 کے لیے ہوں گی، 578 کا روٹ صفدر گنج ٹرمینل سے نجف گڑھ تک ہے، اور 539 نمر بس نانگ لوئی سے مہرولی تک جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق اب ہر مہینے 100 سے 150 بسیں دہلی کی سڑکوں پر دوڑیں گی۔ فروری 2020 تک 3000 بسیں دہلی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ کمپنیوں سے ستمبر مہینے میں 125 اور اکتوبر میں 170 بسیں آنے کی بات ہوئی ہے۔
ساتھ ہی اب ان نئی بسوں میں ڈرائیور اور کنڈکٹروں کی بھرتی کی ذمہ داری ڈی ٹی سی کے اوپر ہے، جبکہ پہلے یہ بھرتی باہری (آؤٹ سورس) کمپنیوں کے ذریعہ ہوتا تھا۔