اپنے مبارکبادی کے مکتوب میں گورنر نے کہا 'میں اے پی کے عوام کے ساتھ آپ کو سالگرہ کی گرمجوشانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گورنر نے کہا کہ کووڈ-19وبا کے دور میں ملک اور عوام کو صدر جمہوریہ کے مشورہ اور رہنمائی نے ان میں امید، بھروسہ اور چیلنج کا سامنا کرنے کی طاقت پیدا کی ہے۔
وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بھی صدرجمہوریہ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی کے پیام میں کہا 'سالگرہ کے موقع پر صدر جمہوریہ کو گرمجوشانہ مبارکباد۔ خدا آپ کو ملک کی طویل خدمت کے لئے طویل عمروصحت مندزندگی عطا کرے'۔