ETV Bharat / bharat

'سرکاری افسران کے لیے سب سے بڑا صلاحیت میں بہتری کا مشن' - وزیر اعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ

حکومت نے ملک کے دو کروڑ سے زیادہ سرکاری افسران اور اہلکاروں کے کام کرنے کی استعداد و صلاحیت کو فروغ دینے کے مقصد سے ’کرم یوگی مشن‘ کا آج اعلان کیا جس کے تحت ٹریننگ کے عمل میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 6:17 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک ’فروغ انسانی وسائل کونسل‘ کی تشکیل ہو گی جو سول۔سروسز ریفارم اور فروغ استعداد و صلاحیت کو نئی جہت دے گی۔

یہ فیصلہ آج یہاں وزیر اعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر اور ڈاکٹر جیتیندر سنگھ نے ایک پریس کانفرنس یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ قومی بھرتی ایجنسی (این آر اے) کے قیام کے بعد حکومت نے فروغ انسانی وسائل کے شعبے میں سب سے بڑے ریفارم کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت ’مشن کرم یوگی‘ کے نام سے قومی سول سروس کی صلاحیت کے فروغ کے پروگرام (این پی سی ایس سی بی) شروع کیا جا رہا ہے۔

’مشن کرمیوگی‘ کا ہدف انڈین سول افسر کو مزید صلاحیت مند، تخلیقی، شفاف اور ٹیکنالوجی سے لیس مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔ مخصوص صلاحیتوں کے ساتھ سول افسر اعلیٰ معیار کے حامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چارلی ہیبڈو نے پھر کی پیغمبرِ اسلامﷺ کی توہین

اس مشن کے تحت مختلف ایڈمنسٹریٹیو سروسز میں برسر کار افسران اور اہلکاروں کے لیے استعداد کے فروغ کے لیے نیا ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے جس میں صلاحیت مند عوامی خدمات فراہم کرنے کے لیے ذاتی، ادارہ جاتی اور مرحلہ وار استعداد کے فروغ کے انتظام میں بڑے پیمانے پر بہتری لانے کا ہدف ہے۔ اس مشن میں ورک کلچر کے خد و خال، عوامی اداروں کے اینڈوانس، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بہتر ڈھنگ سے جوڑ کر سول سروس استعداد و صلاحیت میں غیر معمولی تبدیلی کیے جانے کی تجویز ہے۔

سول سروسز کے فروغ استعداد و صلاحیت کے منصوبوں کی منظوری اور نگرانی لیے وزیر اعظم کی صدارت میں مرکزی وزراء، وزرائے اعلیٰ، عوامی انسانی، وسائل کے پیشہ وروں، مفکروں عالمی مفکروں اور سول سروسز کے نمائندوں پر مشتمل ایک عوامی ’ہیومن ریسورس کونسل‘ تشکیل دی جائے گی جبکہ اہلیت و صلاحیت کے فروغ کی کمیشن کے ذریعے ٹریننگ کوالٹی میں کوآرڈینیشن بنانے، مشترکہ فیکلٹی اور وسائل تیار کرنے اور تمام سنٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر نگرانی کا کردار ادا کرنے کا کام کیا جائے گا۔

آن لائن آئی گاٹ۔ کرمیوگی پلیٹ فارم دو کروڑ سے زیادہ اہلکاروں کے لیے استعداد کے فروغ کے لیے جدید ڈھانچہ تیار کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.