ETV Bharat / bharat

چندریان2: کامیابی کے ساتھ چاند کی راہ پر گامزن

چندریان 2 خلائی جہاز جسے 22جولائی کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا گیا تھا، بدھ کو کامیابی کے ساتھ چاند کی راہ پر گامزن ہوگیا جہاں سے 7ستمبر کو اسے چاند کے جنوبی قطب خطہ پر پہنچایا جائے گا۔

چندریان2: کامیابی کے ساتھ چاند کی راہ پر گامزن
author img

By

Published : Aug 14, 2019, 12:16 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 11:27 PM IST

بھارتی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)کے ذرائع نے کہا ہے کہ چندریان 2کی مدار سے متعلق حتمی سرگرمیاں کل شب 02.21بجے انجام دے دی گئیں۔

اس طرح چندریان 2 کامیابی کے ساتھ چاند کی راہ پر گامزن ہوگیا۔اس خلائی گاڑی پر اسرو ٹیلی میٹری کے مشن آپریشنس کامپلکس،ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نٹ ورک بنگالورو سے،انڈین ڈیپ اسپیس نٹ ورک بنگالورو کے تعاون سے مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔جی ایس ایل وی ایم کے تری۔
ایم ون خلائی گاڑی سے اس کو چھوڑنے کے بعد سے چندریان 2معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔20اگست کوچندریان2، چاند پر پہنچے گا۔اس کے بعد مدار کی مزید چار سرگرمیاں انجام دی جائیں گی تاکہ یہ خلائی گاڑی چاند کی سطح سے تقریبا 100کیلومیٹر کے فاصلہ پر مدار سے حتمی طورپر گزرے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 11:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.