ہندوستان کے چاند کے دوسرے مشن چندریان 2 کو جی ایس ایل وی ایم کے تری۔ایم ون کی جانب سے چھوڑے جانے کا ایک سال آج مکمل ہوگیا اور اکتوبر سے ڈاٹا تک رسائی کی تفصیل اجراء کی جائے گی۔
چندریان 2 خلائی گاڑی 20 اگست 2019 کو چاند کے مدار میں چھوڑی گئی تھی۔
اسرو نے کہا کہ چندریان 2 کے تمام 8 پے لوڈس بہتر کام کررہے ہیں۔ چاند کی سطح کی گلوبل میپنگ کا کامک مشن کے منصوبہ کے مطابق کیاگیا۔
چندریان 2 سے پے لوڈس کے لئے مخصوص ڈاٹا حاصل کیا گیا جس میں پتہ چلا کہ قطبی علاقہ میں پانی۔برف کی موجود ہے۔ ایکسرے پر مبنی اور انفراریڈ اسپیکٹرواسکوپک منرل انفارمیشن کا بھی پتہ چلا۔
ساتھ ہی چاند پر ارگن 40 گیس کی موجودگی کا پتہ چلا۔ چندریان 2کے اہم نتائج اور سائنسی تجربت پر مبنی رپورٹ کی تیاری کی اجرائی مارچ میں سالانہ لونار پلینٹری سائنس کانفرنس میں کی جانے والی تھی تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے اس کو منسوخ کر دیا گیا۔ چندریان 2 سے سائنس کے ڈاٹا کے پبلک ریلیز کا آغاز اکتوبر میں ہوگا جس میں ڈاٹا تک رسائی کی تفصیلات ہوں گی۔