ETV Bharat / bharat

گیس سانحہ کی جانچ کروانے چندرابابو کا وزیراعظم کو مکتوب - تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو

آندھراپردیش کے اپوزیشن لیڈر و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو نے وشاکھاپٹنم گیس سانحہ کی جانچ کرانے کے لیے وزیراعظم کو مکتوب روانہ کیا ہے۔

گیس سانحہ کی جانچ کروانے چندرابابو کا وزیراعظم کو مکتوب

author img

By

Published : May 9, 2020, 4:34 PM IST

وشاکھاپٹنم میں پیش آئے گیس اخراج کے سانحہ کی جانچ اور متاثرین کی مدد کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے آندھراپردیش کے اپوزیشن لیڈروتلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے وزیراعظم مودی کو مکتوب روانہ کیا ہے۔

آندھراپردیش کے اپوزیشن لیڈروتلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو کہا ہے کہ 'اس گیس کے اخراج کے واقعہ نے بڑے پیمانہ پر صدمہ سے دوچار کیا ہے'۔

نائیڈو نے سائنٹفک ماہرین کی کمیٹی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'زہریلی گیس کے اخراج کاسبب بننے والے واقعات کی جانچ کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے کہاکہ 'کمپنی کا یہ دعوی ہے کہ جو گیس خارج ہوئی ہے، وہ اسٹرین گیس تھی تاہم اس معاملہ کی جانچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ متاثرین کی صحت پر کئی دنوں تک اس کے اثرات تشویش کی بات ہیں۔

انہوں نے فکرمندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 'اس گیس کے اخراج سے متاثرین کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے وشاکھاپٹنم اور اس کے اطراف کے علاقہ میں ہوا کے معیار کی جانچ اوراس پر نظر رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نائیڈو نے وزیراعظم سے خواہش کی کہ وہ متاثرین کی صحت کا معائنہ کرنے کے لئے قومی اور بین الاقوامی ماہرین صحت کی خدمات حاصل کرے اور اسی کے مطابق اقدامات کرے۔

انہوں نے کہاکہ ان متاثرین کی صحت کاجائزہ لینے سے ان کو مناسب معاوضہ دینے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.