مشہور 'ماہر ماحولیات' اور سماجی کارکن چنڈی پرساد بھٹ کو قومی اتحاد اور بھائی چارے کے لیے مشہور سابق وزیر اعظم 'اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ' کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم'اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ' ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر سکریٹری موتی لال وورا نے بتایا کہ مسٹر بھٹ کا انتخاب 2017 اور 2018 کے ایوارڈ کےلئے ہوا ہے۔
انہیں ملک کے اتحاد اور سالمیت کو فروغ دینےکےلئے 31 ویں 'اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ' سے نوازا جائے گا۔
یہ ایوارڈ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے شہادت کے موقع پر 31 اکتوبر کو دئے جائیں گے۔
مسٹر بھٹ کو کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اس ایوارڈ سے نوازیں گی۔
واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے اس ایوارڈ کا قیام سنہ 1985میں کیاتھا، اس ایوارڈ کے تحت ایک سند اور دس لاکھ روپے بھی دئے جاتے ہیں۔
اس اعزاز سے اب تک بھارت کی کئی عظیم ہستیوں کو نوازا جا چکا ہے، جن میں خاص طور پر راجیو گاندھی کو بھی ان کے انتقال کے بعد دیا گیا تھا۔
اسی طرح سوامی رنگ ناتھ نندا، محترمہ ارونا آصف علی،شریمی ایس ایم سبالکشمی، اے پی جے عبدالکلام ،پروفیسر ستیش دھون، ڈاکٹر شنکر دیال شرما ،مہاشویتا دیوی، موہن دھاریا، اےآر رحمان جیسی شخصیات کو نوازا جاچکا ہے۔